کراچی،سہراب گوٹھ الآصف سکوائر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد مارے گئے

دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے،پولیس کو متعددسنگین وارداتوں میں مطلوب تھے،ایس ایس پی ملیرراؤانوار

پیر 27 اپریل 2015 20:08

کراچی،سہراب گوٹھ الآصف سکوائر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد مارے گئے ،ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایس ایس پی ملیر راؤانوار نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب چھپے ہوئے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کی تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی دستی بموں سے حملہ کردیا ۔

جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد مارے گئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔دہشت گرد پولیس کو متعددسنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ۔دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کردیا ہے ۔راؤ انوار نے بتایا کہ مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے کچھ ساتھی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :