خیبر پختونخواہ حکومت کا این ایف سی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 27 اپریل 2015 20:05

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) خیبر پختونخواہ حکومت نےا این ایف سی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے نئے تشکیل پانے والے قومی مالیاتی کمیشن کے پہلے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید کی جانب سے فیصلے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مظفر سید کا کہناہے کہ اجلاس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی مشکلات کو مدنظر رکھا جائے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہونے کے باعث دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے دیے جانے فنڈز میں 3 فیصد اضافہ کیا جائے۔

اس کے علاوہ افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز کیلئے بھی خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں۔ مظفر سید نے کہا ہے کہ اگر خیبر پختونخواہ حکومت کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ان کی جانب سے این ایف سی ایوارڈز پر دستخط نہیں کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :