ہفتہ صفائی سے شہریوں میں صفائی کے شعور کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی،شاہین احسان مغل

پیر 27 اپریل 2015 19:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) سرگودھا میں ہفتہ صفائی منانے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں میں صفائی کے شعور کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا فاروق رشید سے ہفتہ صفائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا فاروق رشید نے کہا کہ تاجر اور شہری صفائی کے سلسلہ میں تعاون کریں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ سرگودھا کو حقیقی معنوں میں شاہینوں کا شہر نہ بنایا جاسکے انہوں نے شاہین احسان مغل اور دیگر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ صفائی کی راہ میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ تجاوزات ہیں تاجر تعاون کریں صفائی کیساتھ ساتھ تجاوزات کے معاملہ میں تھوڑی سے معاونت بہت سے مسائل کو حل کرواسکتی ہے اس موقع پر ڈی سی او سرگودھا نے خصوصی طور پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس صفائی کی مہم کو مستقل بنیادوں پر چلانے کیلئے بھی غور کررہے ہیں تاکہ شہر میں صفائی کا مسئلہ پیدا نہ ہو ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان نے کہا کہ ہم شہر سرگودھا کو ماڈل شہر کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔