سرگودھا،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا 56 ذہین طلباء و طالبات کو قائد اعظم و صدارتی وظائف کا اعلان

پیر 27 اپریل 2015 19:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے 56 ذہین طلباء و طالبات کو قائد اعظم و صدارتی وظائف کا اعلان کردیا ‘ قائد اعظم وظائف کیلئے 25 طلباء و طالبات‘ سائنس گروپ کی 13 طالبات‘ آرٹس گروپ کے 7 طلباء‘ آرٹس گروپ کی 6 طالبات صدارتی وظائف کیلئے 5 طالبات کو چنا گیا ہے تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا ڈویژن نے سالانہ امتحانات 2014؁ء کی بناء پر مختلف کیٹگریز میں قائد اعظم وظائف کا اعلان کیا ہے قائد اعظم وظائف برائے سائنس کے طلباء و طالبات کیلئے 38 جبکہ آرٹس گروپ کیلئے 13 طلباء و طالبات جبکہ صدارتی وظائف کیلئے 5 طالبات کو چنا گیا ہے جن کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔