سرکاری محکموں سے 606 ارب 43 کروڑ سے زائد وصولی کیلئے بجلی سپلائی کرنیوالی کمپنیوں کو احکامات جاری

پیر 27 اپریل 2015 19:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر کے تمام سرکاری محکموں سے 606 ارب 43 کروڑ سے زائد کی رقم وصول کرنے کیلئے تمام بجلی سپلائی کرنیوالی کمپنیوں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 جون تک تمام محکموں سے واجبات وصول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس سلسلہ میں اگر سرکاری محکموں کے کنکشن منقطع کرنے پڑیں تو منقطع کردیئے جائیں واپڈا ذرائع کے مطابق محکمہ کے چاروں صوبائی محکموں اور وفاق کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کے ذمے 606 ارب روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے جس کے باعث واپڈا کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اگر یہ رقم محکمہ واپڈا وصول کرلے تو واپڈا کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اور پرائیویٹ اداروں کے ذمے بھی اربوں روپے کے واجبات ہیں جن کی وصولی کیلئے متعلقہ کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :