سیلاب کی زد میں آ نیوالے والے اضلاع کے ڈی سی اوز کو5مئی تک فلڈ پلان تیار کر نے کی ہدایت

پیر 27 اپریل 2015 19:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ایسے تمام اضلاع جو سیلاب کی زد میں آتے ہیں ان اضلاع کے ڈی سی اوز کو فلڈ پلان تیار کرکے 5 مئی تک روانہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے اور ایسے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ گزشتہ سال جن علاقوں میں سیلاب نے تباہ کاری مچائی تھی ان علاقوں کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کریں اور وہاں پر سیلاب سے بچاؤ کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ سیلاب کی صورت میں ایسے علاقوں میں نقصانات کم سے کم ہوسکیں اس سلسلہ میں سول ڈیفنس‘ ریسکیو 1122‘ پولیس‘ محکمہ آبپاشی‘ محکمہ بلدیات کیساتھ ساتھ محکمہ صحت ‘ محکمہ تعلیم کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اپنی اپنی عمارتوں اور سیلاب سے متعلقہ اپنے طور پر پلان تیار کرکے متعلقہ ڈی سی او کو روانہ کریں تاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :