سرگودھا،بنکوں‘ سکولوں‘ درباروں‘ عبادت گاہوں‘ مساجد ‘ گرجا گھروں سمیت تمام اہم مقامات کی سکیورٹی سخت چیکنگ کی ہدایات

پیر 27 اپریل 2015 19:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) آر پی او سرگودھا احمد اسحاق جہانگیر نے چاروں اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں بنکوں‘ سکولوں‘ درباروں‘ عبادت گاہوں‘ مساجد ‘ گرجا گھروں سمیت تمام اہم مقامات کی سکیورٹی کو خصوصی طور پر چیک کریں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں کام کرنیوالے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو بھی ہر ممکن یقینی بنایا جائے اور اپنے اپنے اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے لگائے جائیں۔