اسلام آباد ہائی کورٹ کی انٹر کی طالبہ کو امتحانی مرکز میں بیٹھنے کی ہدایت ، فیڈرل انٹر میڈیٹ بورڈ کو رول نمبر سلپ نہ جاری کرنے کی غفلت پر انکوائری کرنے کا حکم

پیر 27 اپریل 2015 19:54

اسلام آباد ہائی کورٹ کی انٹر کی طالبہ کو امتحانی مرکز میں بیٹھنے کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انٹر کی طالبہ کو امتحانی مرکز میں بیٹھنے کی ہدایت کرتے ہوئے فیڈرل انٹر میڈیٹ بورڈ کو رول نمبر سلپ نہ جاری کرنے کی غفلت پر انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اﷲ پر مشتمل سنگل بینچ نے شائستہ سلطان کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی درخواست گزار کے وکیل ظفر الحسن جوئیہ نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ ایف ایس سی کے امتحانات دینے کے لئے شائستہ سلطان ولد سلطان احمد نے بیس جنوری کو فارم جمع کیا تھا لیکن اسے بورڈ کی جانب سے کوئی رول نمبر موصول نہ ہوسکا اس حوالے سے جب بورڈ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ شائستہ سلطان نے کوئی امتحانی فارم جمع نہیں کیا جب چیئرمین بورڈ کو اس حوالے سے درخواست دی تو انہوں نے بھی اس کا کوئی جواب نہ دیا گزشتہ روز عدالت نے شائستہ سلطان کو عبوری رول نمبر سلپ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :