یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں ردبدل کا امکان، پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 27 اپریل 2015 19:53

یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں ردبدل کا امکان، پیٹرول  کی قیمت میں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں ردبدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں ردبدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اس سلسلے میں اوگرا کی جانب سے سمری تیار کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تیار کردہ سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کے اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں ردبدل کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کی جانب سے باقائدہ منظوری ملنے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :