وزارت داخلہ نے آئندہ بجٹ میں سول آرمڈ فورسز کے اٹھائیس ونگز کیلئے 30ارب رزوپے مختص کئے ہیں ،چوہدری نثار علی خان

کراچی میں رینجر کی جانب سے جاری آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے آپریشن کی وجہ سے شہر بھر میں جرائم کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہوئی ہے، ڈی جی رینجرز کی بریفنگ

پیر 27 اپریل 2015 19:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے آئندہ بجٹ میں سول آرمڈ فورسز کے اٹھائیس ونگز کیلئے 30ارب رزوپے مختص کئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت سول آرمڈ فورسز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ ، پنجاب سمیت بلوچستان اور کے پی کے کے حکام نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز کراچی ، پنجاب رینجر نے وزارت داخلہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈی جی رینجرز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رینجر کی جانب سے جاری آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے آپریشن کی وجہ سے شہر بھر میں جرائم کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہوئی ہے لوگوں کے اعتماد پر آپریشن میں پورا اترے ہیں اس دوران چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجر کو کراچی آپریشن کے کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے کراچی سے ایک بار پھر ایک پرامن شعبہ بنا دینگے ۔

(جاری ہے)

امن کو بحال کرنا قانون نافذ کرنے والوں کا کام ہے انہوں نے ہدایت کی کہ وزارت داخلہ کے تمام اداروں کے درمیان کوآرڈنیشن بہتر بنانے کی ضرورت ہے سول آرمڈ فورسز کو تمام سہولتیں دی جائینگی انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں قانون کی رٹ بحال کرنے کا سامنا ہے سکیورٹی فورسز کی موثر منصوبہ بندی کی بدولت ملک میں امن وامان کی فضا قائم ہوسکتی ہے ۔