, بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مصطفیٰ قریشی کی طرح بھڑکیں نہ ماریں اپنی فکر کرے ،چوہدری محمد اشر ف,

پیر 27 اپریل 2015 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما و سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اشر ف نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مصطفیٰ قریشی کی طرح بھڑکیں نہ ماریں اپنی فکر کرے ،ضمنی الیکشن میں ووٹ کے لیے لوگوں کے پاؤں پکڑنے اور منتیں کرنے والے اب میرپور کو مائلستان میں تنہا چھوڑ کر غائب ہو گئے ہیں بھڑکیں مارنے سے مسائل حل نہیں ہوتے عملی اقدامات کرنے پڑتے ہیں میرپور کے لوگوں کی سوئی گیس ابھی تک مکمل نہیں مل سکی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگا ر ہیں متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کے مسائل ابھی حل طلب ہیں ان مسائل کو ممبر اسمبلی حل کیوں نہیں کرواتا ،مصطفیٰ قریشی کی طرح بھڑکیں مارنے کا اب کوئی فائدہ نہیں عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ میرپور کو مسائلستان بنانے میں بیرسٹر سلطان کابنیادی کردار ہے ووٹ لے کر غائب ہونا اس کا پرانا وطیرہ ہے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان اب مصطفی قریشی کی طرح بھڑکیں نہ مارے میرپور کے لوگوں کے مسائل حل کرے ،بھڑکیں مارنے سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔

ضمنی الیکشن میں میرپور کے لوگوں سے ووٹ کے لیے ان کے پاؤں پکڑنے والے اور منتیں کرنے والے اب کدھر غائب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہیں سوئی گیس صرف چند سیکٹرز تک محدود ہے متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات اور دیگر بنیادی اہم مسائل ابھی حل طلب ہیں انہوں نے کہا کہ میرپور کے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں بیرسٹر سلطان ان مسائل کی طرح توجہ دے ۔بھڑکیں نہ مارے چوہدری اشرف نے کہا کہ جنرل الیکشن آنے والے ہیں اس وقت بیرسٹر سلطان کو اس کی اوقات یاد دلائینگے ۔,