,پشاور میں وفاقی سول انٹیلی جنس ادارے اور سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ کی مشترکہ کارروائی ،اسلام آباد اور پشاور کی کچہریوں میں خود کش دھماکوں میں ملوث تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ,

پیر 27 اپریل 2015 19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پشاور میں وفاقی سول انٹیلی جنس ادارے اور سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد اور پشاور کی کچہریوں میں خود کش دھماکوں میں ملوث تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز وفاقی سول انٹیلی جنس ادارے اور سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ نے ایک خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین اہم کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان اسلام آباد اور پشاور کی کچہریوں میں ہونے والے خود کش حملوں میں ملوث تھے جن کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں پشاور سے گرفتار کیا گیا ملزمان میں عبدالغفور عرف احمد بسم اﷲ جمروز اور قمر زمان عرف ملنگ شامل ہیں گرفتاری کے وقت ملزمان سے اہم دستاویزات اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ سکیورٹی حکا مکے مطابق گرفتار ملزمان اس سے قبل پشاور کمپلیکس حملے میں بھی ملوث رہ چکے ہیں اور لاہور میں بھی دوبارہ حملو ں کی ریگی کرچکے ہیں لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے سکیورٹی حکام کے مطابق تمام ملزمان کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :