,الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این 108 منڈی بہاؤ الدین اور حلقہ پی پی 56 مانسہرہ میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

دونوں حلقوں میں پولنگ آٹھ جون کو ہوگی,

پیر 27 اپریل 2015 19:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این 108 منڈی بہاؤ الدین اور حلقہ پی پی 56 مانسہرہ میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے دونوں حلقوں میں پولنگ آٹھ جون کو ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز دونوں حلقوں کے ممبران اسمبلی کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 108 اور 58 میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق دونوں حلقوں میں پولنگ آٹھ جون کو ہوگی جبکہ کاغذات جمع کرانے کیلئے پانچ مئی کا دن مقررکیا گیا ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے چھ مئی اور سات مئی کا دن مقرر کیا گیا ہے شیڈول کے مطابق امیدواروں کے حتمی ناموں کی فہرست دس مئی کو جاری کی جائے گی۔

جس کے بعد آٹھ جون کو پولنگ کرادی جائے گی۔