, پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں اربوں ڈالر کے منصوبوں کی مثال نہیں ملتی‘ حمزہ شہباز
پاکستان چین اقتصادی راہداری گیم چیلنجر ہے اسلام آباد کراچی موٹر وے سے انفراسٹر بہتر ہوگا۔ د ہشت گرد تباہ و برباد ہوں گے اور پاکستان ترقی کرے گا،طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب ,
پیر 27 اپریل 2015 19:39
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) مسلم لیگ کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں اربوں ڈالر کے منصوبوں کی مثال نہیں ملتی‘ پاکستان چین اقتصادی راہداری گیم چیلنجر ہے اسلام آباد کراچی موٹر وے سے انفراسٹر بہتر ہوگا۔ جب حکومت ملی تو دہشت گردی کا اژدھا ہر جگہ گرم رہا تھا ‘ 50 ہزار لوگوں نے دہشت گردی کی جنگ میں جانیں قربان کیں‘ د ہشت گرد تباہ و برباد ہوں گے اور پاکستان ترقی کرے گا۔
پیر کے روز ن لیگ کے رہنماء شہباز شریف نے لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں اربوں ڈالر کے منصوبوں کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری گیم چیلنجر ثابت ہوگی۔(جاری ہے)
ہم نے چین کے تعاون سے توانائی کے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا جن میں ساہیوال اور چنیوٹ میں 1300 میگاواٹ کوئلے کا پراجیکٹ اور دیگر منصوبے شامل ہیں حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں میٹرو بس منصوبہ کو مکمل کیا اور اب راولپنڈی اسلام آباد میں بھی میٹرو بس منصوبہ اگلے ماہ مکمل ہوجائے گا اس کے علاوہ لاہور سے کراچیتک موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔
جب ہمیں حکومت ملی تو دہشت گردی کا اژدھا ہر جگہ گھوم رہا تھا ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کسی قیمت پر بند نہیں کریں گے اور کراچی جلد روشنیوں کا شہر بنے گا انسداد دہشت گردی فورس کے مزید پندرہ سو اہلکار تربیت مکمل کررہے ہیں ۔ جمہوریت کے تسلسل سے ہی پاکستان کی ترقی وابستہ ہےمزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.