, اسلام آباد کچہری بارش کے بعد نالے کا منظر پیس کرنے لگی

سیوریج نطام نہ ہونے کی وجہ سے پانی گھٹنوں تک پہنچ گیا,

پیر 27 اپریل 2015 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) اسلام آباد کچہری بارش کے بعد نالے کا منظر پیس کرنے لگی‘ سیوریج نطام نہ ہونے کی وجہ سے پانی گھٹنوں تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بارش کی وجہ سے اسلام آباد کچہری کی تمام گلیاں پانی سے بھر گئیں اور تمام گند راستے میں آگیا جس کی وجہ سے چلنے میں انتہائی دسواری پیش آتی رہی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کچہری جہاں 40 کے قریب سول ‘ ضلعی اور سیشن کورٹس ہیں جن کے سامنے پانی کھڑا ہوگیا۔

پیشی پر آنے والی عوام اور وکلاء سمیت سکیورٹی اہلکار انتہائی مشکلات کا شکار۔ عوام نے حکومت سے سیوریج نطام بہتر کرنے اور کچہری کی گلیاں درست کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد کچہری میں ایک قدم چلنا مشکل ہوجاتا ہے اور گندگی کا اسقدر پھیلاؤ بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے متعلقہ ادارے اس پر توجہ دیں اور ایسی مشکلات سے عوام محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :