,میں ڈاکٹر نہیں کہ فوراً ہسپتال پہنچتا نہ ہمارے پاس جادو ہے کہ نقصانات کا فوری ازالہ کرلیں‘ پرویز خٹک

طوفان کے وقت نوشہرہ میں تھا حکومتی مشینری کام کررہی تھی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی‘ جو مکانات تباہ ہوئے دوبارہ تعمیر کرائیں گے‘ وزیراعلیٰ کے پی کے,

پیر 27 اپریل 2015 19:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پشاور میں حادثے کے وقت حکومتی مشینری کام کررہی تھی میڈیا سنسنی نہ پھیلائے میں ڈاکٹر نہیں کہ فوراً ہسپتال پہنچتا ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ تھی میں نوشہرہ میں تھا یہاں پر ہمارے وزراء تھے ہمارے پاس جادو نہیں کہ نقصانات کا فوری ازالہ کرلیں۔

جو مکانات تباہ ہوئے ہیں دوبارہ تعمیر کرائیں گے، انہو ں نے کہا کہ پیر کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 200 زخمی لائے گئے تھے 26 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں 45 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

رات کو حادثے کے وقت نوشہرہ میں تھا آج پشاور آیا ہوں صبح وزراء نے ا نہیں ویلکم کیا یہاں پارٹی کے لوگ موجود تھے ہم ایک سسٹم کے تحت کام کررہے ہیں ڈاکٹر نہیں کہ ہسپتال میں ہوتا انہوں نے کہا کہ حکومت ایک نظام کے تحت چلتی ہے یہاں پر حکومتی مشیبنری کام کررہی تھی میرا اپنا پروگرام ہوتا ہے کسی کے کہنے پر آتا جاتا نہیں ہمارے لوگ امدادی کاموں میں مصروف تھے میرے تمام متعلقہ لوگوں سے رابطے تھے میرا دورہ حوصلہ افزائی کیلئے ہے انہوں نے کہا کہ جو گھر تباہ ہوئے ہیں انہیں دوبارہ تعمیر کرائیں گے صوبے میں کوئی ایسی فورس نہیں جو ایسے حادثات میں فوری کارروائی کرے ہمارے پاس جادو نہیں کہ نقصان کا فوری ازالہ کرلیں۔