, پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں اربوں ڈالر کے منصوبوں کی مثال نہیں ملتی‘ حمزہ شہباز

پاکستان چین اقتصادی راہداری گیم چیلنجر ہے اسلام آباد کراچی موٹر وے سے انفراسٹر بہتر ہوگا۔ د ہشت گرد تباہ و برباد ہوں گے اور پاکستان ترقی کرے گا،طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب ,

پیر 27 اپریل 2015 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) مسلم لیگ کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں اربوں ڈالر کے منصوبوں کی مثال نہیں ملتی‘ پاکستان چین اقتصادی راہداری گیم چیلنجر ہے اسلام آباد کراچی موٹر وے سے انفراسٹر بہتر ہوگا۔ جب حکومت ملی تو دہشت گردی کا اژدھا ہر جگہ گرم رہا تھا ‘ 50 ہزار لوگوں نے دہشت گردی کی جنگ میں جانیں قربان کیں‘ د ہشت گرد تباہ و برباد ہوں گے اور پاکستان ترقی کرے گا۔

پیر کے روز ن لیگ کے رہنماء شہباز شریف نے لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں اربوں ڈالر کے منصوبوں کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری گیم چیلنجر ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

ہم نے چین کے تعاون سے توانائی کے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا جن میں ساہیوال اور چنیوٹ میں 1300 میگاواٹ کوئلے کا پراجیکٹ اور دیگر منصوبے شامل ہیں حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں میٹرو بس منصوبہ کو مکمل کیا اور اب راولپنڈی اسلام آباد میں بھی میٹرو بس منصوبہ اگلے ماہ مکمل ہوجائے گا اس کے علاوہ لاہور سے کراچیتک موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔

جب ہمیں حکومت ملی تو دہشت گردی کا اژدھا ہر جگہ گھوم رہا تھا ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کسی قیمت پر بند نہیں کریں گے اور کراچی جلد روشنیوں کا شہر بنے گا انسداد دہشت گردی فورس کے مزید پندرہ سو اہلکار تربیت مکمل کررہے ہیں ۔ جمہوریت کے تسلسل سے ہی پاکستان کی ترقی وابستہ ہے۔