سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی

صدر بشیر نے95 فیصد ووٹ حاصل کیے، الیکشن کمیٹی

پیر 27 اپریل 2015 18:29

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) افریقی ملک سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی۔عالمی میڈیا کے مطابق رواں مہینے کے آغاز میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر سوڈانی الیکشن کمیٹی نے بتایا ہے کہ صدر بشیر کو 94.5 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سوڈان کی تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ سوڈان کے موجودہ صدر تقریباً 25 برسوں سے مسندِ صدارت پر براجمان ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اپنی اگلی مدتِ صدارت میں71 سالہ بشیر مزید سخت گیر طریقے سے حکومت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :