جنوبی کوریا کے وزیراعظم رشوت ستانی اسکینڈل کے تناظر میں مستعفی،صدر نے استعفیٰ منظور کرلیا

پیر 27 اپریل 2015 18:28

جنوبی کوریا کے وزیراعظم رشوت ستانی اسکینڈل کے تناظر میں مستعفی،صدر ..

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) جنوبی کوریا کی خاتون صدر پَک گْن یَے نے اپنے وزیراعظم لِی وان کْو کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کی انتظامیہ کے سینیئر اراکین کے رشوت اور کرپشن کا اسکینڈل سامنے آنے پر وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریائی صدر نے انہیں دو ماہ قبل ہی وزارت عظمیٰ کا قلمدان سونپا تھا۔

رشوت اور کرپشن کا اسکینڈل ایک دیوالیہ ہونے والی تعمیراتی کمپنی کے سربراہ کی خودکشی کے بعد عام ہوا تھا۔ تعمیراتی کمپنی کے سابق سربراہ کی نعش کی جیب سے تفتیش کاروں کو ایک نوٹ دستیاب ہوا تھا اور اْس پر وزیراعظم لِی اور صدر کے چیف آف اسٹاف کے نام بھی درج تھے۔ ان تمام افراد پر بھاری رشوت وصول کرنے کے مبینہ الزام لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :