انتہائی جدید اسلحے سے لیس سعودی نیشنل گارڈز کے پہلے دستے کی یمنی سرحد پر تعیناتی مکمل

پیر 27 اپریل 2015 18:28

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) سعودی شاہ سلمان کی ہدایت پر انتہائی جدید اسلحے سے لیس سعودی نیشنل گارڈز کے پہلے دستے کی یمنی سرحد پر تعیناتی مکمل ہو گئی ۔سعودی میڈیا کے مطابق انتہائی جدید اسلحے سے لیس سعودی نیشنل گارڈز کے پہلے دستے کی یمنی سرحد پر تعیناتی مکمل ہو گئی ہے۔ یمنی سرحد پر پہلے سے ہی سرحدی محافظ اور فوج کے دستے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نیشنل گارڈز کے دستے نجران کے علاقے سے سرحدی مقام پر پہنچے ہیں۔ سعودی شاہ سلمان نے کمانڈوز پر مشتمل نیشنل گارڈز کے دستوں کو اکیس اپریل کو یمنی سرحد پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔ سعودی نیشل گارڈز کی کمان شہزادہ میطب بن عبداﷲ کے ہاتھ میں ہے۔ یمن میں حوثی شیعہ ملیشیا اور سابق صدر علی عبداﷲ صالح کی فوجوں کو سعودی اتحادی طیاروں نے مشترکہ طور پر نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :