Live Updates

عمران خان کا طلال بگٹی کی وفات پر گہرے رنج اورافسوس کا اظہار

پیر 27 اپریل 2015 18:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی کی وفات پر گہرے رنج اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اسلام آباد سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ طلال بگٹی سے زمانہ طلب علمی سے رفاقت تھی۔ ان کے انتقال سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔

مرحوم سیاسی رہنما کے اہل خانہ اور کارکنان سے تعزیت کااظہار کرتا ہوں۔ اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے طلال بگٹی کی مغفرت و درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی طلال بگٹی کے انتقال پر دلی رنج اور افسوس کااظہار کیا اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پارٹی کارکن مظہر اقبال کی وفات پر بھی انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خان سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہ مظہر اقبال تحریک انصاف کا اثاثہ تھے۔ پارٹی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مظہر اقبال کے حادثاتی انتقال سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔ اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے مظہر اقبال کی مغفرت اور جنت میں اعلی مقام کی دعا کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ان تلخ لمحات میں مظہر اقبال کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :