بلقیس پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پی اے ایف بیس نور خان میں کانووکیشن تقریب کا انعقاد،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافی،میڈلز اورسر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے
پیر 27 اپریل 2015 18:25
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) بلقیس پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ، پی اے ایف بیس نور خان میں ایم اے انگلش، ایم اے ایجوکیشن، ایم ایڈ اور بی ایڈ کورسز کی کانووکیشن تقریب منعقد کی گئی،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ بیگم طلعت سہیل ،صدرپاکستان ائیرفورس ویمن ایسوسی ایشن(پفوا) بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ)فائض امیر، وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی اسلام آباد نے تقریب کی صدارت کی۔ مہمانِ خصوصی نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافی،میڈلز اورسر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ سال کی بہترین طالبہ کیلئیــ’’ قائد اعظم ٹرافی‘‘ مس سارہ زینب کو عطا کی گئی۔(جاری ہے)
ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ)فائض امیر، وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی نے ایم اے انگلش کی 31 ، ایم اے ایجوکیشن کی23 ، ایم ایڈکی23، اور بی ایڈ کی 382 طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔
قبل ازیں ، بلقیس پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی پرنسپل مس کوکب آرا ناصر نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ یہ کالج 1984میں قائم ہوا۔جس کا شمار نہ صرف پاک فضائیہ کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے بلکہ یہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھی نمایاں مقام کا حامل ہے۔ ایم اے انگلش ، ایم اے ایجوکیشن ، ایم ایڈ، بی اے، بی ایڈ اور بی ایس سی کورسز کے ساتھ ساتھ یہ کالج مونٹیسوری اور کمپیوٹر سائنسز میں بھی ڈپلومہ کورسز کرواتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.