رائل اردن فضائیہ کے کمانڈر کی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات ، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

پیر 27 اپریل 2015 18:23

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) رائل اردن فضائیہ کے ایک وفدنے کمانڈررائل اردن ائیرفورس،میجر جنرل منصور سلیم الجبور کی سربراہی میں پیر کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔

گارڈ آف آنر کے معائنہ کے بعدپرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کمانڈررائل اردن ائیرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا ۔رائل اردن فضائیہ کے وفد کو ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ایک بریفنگ بھی دی گئی جس میں انہیں پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ کردار سے آگاہ کیا گیا۔ رائل اردن فضائیہ کا وفدپاک فضائیہ کی دعوت پر پاکستان کے چار روزہ دورے پر آیا ہوا ہے ۔ اس دوران وفد پاک فضائیہ کے مختلف ائیر بیسز اور تنصیبات کا معائنہ کرے گا۔