Live Updates

عمران خان جوڈیشل کمیشن میں مصروفیت کی وجہ سے بارش سے متاثرہ افراد کی طرف نہیں، وہ صورتحال سے مسلسل آگاہی حاصل کر رہے ہیں،ان کے کہنے پر زخمیوں کی عیادت کیلئے آئی ہوں، طوفان اور بارشیں اﷲ کی آزمائش ہیں ، محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفان کی پیشگی اطلاع دے دی جاتی تو جانی نقصان سے بچا جاسکتا تھا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ ریحام خان کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صحافیوں سے گفتگو

پیر 27 اپریل 2015 18:23

عمران خان جوڈیشل کمیشن میں مصروفیت کی وجہ سے بارش سے متاثرہ افراد کی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن میں مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے تاہم وہ مسلسل صورتحال سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں،ان کے کہنے پر زخمیوں کی عیادت کیلئے آئی ہوں، طوفان اور بارشیں اﷲ کی آزمائش ہیں لیکن اگر محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفان کی پیشگی اطلاع دے دی جاتی تو جانی نقصان سے بچا جاسکتا تھا۔

وہ پیر کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ ریحام خان نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بارشوں اور طوفان سے مختلف حادثات کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ خیبرپختونخواء سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں اس وقت ہونے والی بارشیں غیر موسمی ہیں جس کی وجہ ماحولیاتی ٹگیرات ہیں جس پر ہمیں توجہ دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہونے والی بارشوں سے پشاور ، نوشہرہ اور چارسدہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے، بارش سے ہونے والے حادثات کے باعث زخمی ہونے والوں کا بہترین علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن میں مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے اور وہ بھی خراب موسم کی وجہ سے بذریعہ سڑک پشاور پہنچی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی سے براہ راست رابطے میں ہیں۔

ریحام خان نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے کسی بھی معاملے پر منصوبی بندی نہیں کی۔ موجودہ دور میں سائنس نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ زلزلوں اور طوفانوں سے متعلق کئی روز پہلے ہی پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی، اگر ایسا ہوجاتا تو جانی نقصان سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جاسکتے تھے۔ محکمہ موسمیات نے اب آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ، وہ دعا گو ہیں کہ اس سے مزید نقصان نہ ہو۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات