وزیر اعظم کی کوئٹہ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کی شدید مذمت ،واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

واقعے میں ملوث فائرنگ کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے ، نوازشریف کاحکم

پیر 27 اپریل 2015 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی،وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے حکم دیاکہ واقعے میں ملوث فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ واقعے میں ملوث فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے زائرین کی بس پر فائرنگ کی تھی ،جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی دم توڑ گیا۔