وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے5,5لاکھ اور ،زخمیوں کیلئے 50,50ہزارروپے فی کس کااعلان

متاثرہ افراد کوامداد کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی‘وزیراعظم کی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

پیر 27 اپریل 2015 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان کر دیا،جاں بحق افراد کے لواحقین کو5,5لاکھ ،زخمیوں کو 50,50ہزارروپے فی کس دیئے جائیں گے،وزیراعظم نواز شریف نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کوامداد کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پیر کو وزیراعظم نواز شریف نے خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا اور متعلقہ اداروں اور حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کوامداد کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پشاور، نوشہرہ ،چارسدہ سمیت دیگر علاقوں میں تیز طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے نتیجے میں مکان کی چھتیں گرنے کے باعث 46افراد جاں بحق جبکہ 250کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

وزیراعظم کی طرف سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد جبکہ شدید زخمی ہونے والے افراد کیلئے پچاس ،پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان کیا گیاہے۔وزیراعظم نواز شریف نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کوامداد کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔(اح)

متعلقہ عنوان :