بارشوں کے باعث پشاور میں مالی وجانی نقصان افسوسناک ہے، مفتی محمدنعیم
پشاور کا المناک سانحہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث پیش آیا ،بروقت اقدامات کرکے نقصانات سے بچا جاسکتاتھا ،مہتمم جامعہ بنوریہ
پیر 27 اپریل 2015 18:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے پشاور میں طوفانی بارشوں کے باعث مالی وجانی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بروقت اقدامات کے ذریعے نقصانات سے بچا جاسکتاتھا، قدرتی آفات اور پے د رپے حادثات گناہوں سے توبہ کی دعوت دے رہے ہیں، ہمیں اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیے کہیں ہم خود ہی ان آفات کے ذمہ دار تو نہیں ؟ جب تک ہم خود کو نہیں بدلیں حالات نہیں بدل سکتے۔
پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل سے دوری کیوجہ سے قوم مختلف طرح کی آفات کا شکار ہے ،پشاور کا المناک سانحہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث پیش آیا، بروقت اقدامات کرکے نقصانات سے بچا جاسکتاتھا ، مگر حکومت نے توجہ نہ دی جس کے باعث یہ المناک سانحہ پیش آیا ،حکمران ہر واقعہ اور حادثے کے بعد چند روز سوگ مناکر بھول جاتے ہیں اور پھر اقدام پر توجہ نہیں دی جاتی جس کے باعث آئے روز المناک سانحات رونماہورہے ہیں، انہوں نے کہاکہحکمرانوں کوذمہ داریوں کااحساس کرناہوگا،جن کوتاہیوں سے پے درپے حادثات رونما ہورہے ہیں ان کا سدباب کرنا ہوگااور عوام الناس کو اﷲ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے شامت اعمال حادثات اور سانحات کی بڑی وجہ ہے ،انہوں نے کہاکہ ہمیں من حیث القوم اپنے اعمال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.