قانونی کتب کی اشاعت سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

پیر 27 اپریل 2015 18:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے قانونی کتب کی اشاعت سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے 11 مئی کو جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت قانونی کتب کی اشاعت کے حوالے سے ایکٹ ہی بنایا جا سکتا ہے کوئی آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا۔

حکومت نے اس حوالے سے ایکٹ بنانے کی بجائے پبلیکیشنز آف لاء آف پاکستان کو آرڈیننس جاری کر دیا جو کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو 44کی سنگین خلاف ورزی ہے۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد وفاقی حکومت کو 11مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیااور کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی ۔