سزائے موت کے مجرم جاوید عرف جیدا کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کوریکارڈ سمیت طلب کر لیا
پیر 27 اپریل 2015 18:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے کینٹ کچہری میں مخالفین کو قتل کرنے والے مجرم جاوید عرف جیدا کی پھانسی پر عملدرآمد روکتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کوریکارڈ سمیت ( منگل ) کو طلب کر لیا۔ گزشتہ روز جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
مجرم کے وکیل نے عدلت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ جاوید عرف جیداکو کی کی سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل زیر التواء ہے مگر اس کے باوجود جیل حکام نے اسے28 اپریل کو پھانسی دیئے جانے کیلئے سیشن عدالت سے بلیک وارنٹ حاصل کر لئے ہیں جو غیرقانونی اقدام ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد مجرم جاوید عرف جیدا کی 28اپریل کو ہونے والی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا ۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو آج ( منگل ) 28اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.