عدالت کا صولت مرزا کے بلیکِ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

پیر 27 اپریل 2015 18:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کیس میں صولت مرزا کے بلیک وارنٹ جاری کرنے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

مچھ جیل انتطامیہ نے عدالت کوفیکس کے ذریعے بھیجی گئی درخواست میں صولت مرزا کو پھانسی دینے کی نئی تاریخ مقررکرکے بلیک وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی، لیکن انسداد دہشتگردی عدالت نیفیکس کے ذریعے موصول ہونے والی درخواست پر صولت مرزا کی پھانسی کے وارنٹ جاری کرنے سے انکارکردیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق فیکس کے ذریعے موصول ہونے والے مراسلے پر تحریری احکامات جاری نہیں کیے جا سکتے، انسداد دہشتگردی عدالت کو مچھ جیل انتظامیہ کی تحریری درخواست موصول ہونے پر ہی صولت مرزا کے بلیک وارنٹ جاری کیے جا سکیں گے۔