ایبٹ آباد، کھیلوں کی ترقی اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کوبروئے لارہے ہیں،اطارق محمود

پیر 27 اپریل 2015 18:05

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ خیبر پختونخواطارق محمود اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمدسلیم رضانے کہاہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع سمیت ایبٹ آباد میں بھی کھیلوں کی ترقی اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کوبروئے لارہے ہیں،انشاء اﷲ یہاں کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور ملک کا نام روشن کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزفٹ بال،کرکٹ کھلاڑیوں میں سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فٹ بال کے60کلبوں میں 120فٹبال تقسیم کئے۔اس موقع پر صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرمیجر(ر)ذوالفقاراحمد،ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر خالدجاوید خان اورسیکرٹری عادل خان جدون سمیت کلبوں کے عہدیداران اور کھلاڑی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواصوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھر پور طریقے کام کررہی ہے یہی وجہ ہے ،صوبے کی سطح پر پشاور،ایبٹ آباد،بنوں،ڈی آئی خان سمیت مختلف اضلاع میں مردو خواتین کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ،انشاء اﷲ اسکے مثبت نتائج نکلیں گے ۔سلیم رضا کا کہناتھاکہ ایبٹ آباد میں یونین کونسل کے لیول پر کھلاڑیوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :