پنجاب یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے ایچ ای سی انٹر یونیورسٹیز اتھلیٹک چیمپئن شپ میں میدان مار لیا

پیر 27 اپریل 2015 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی کے مرد اور زنانہ کھلاڑیوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایچ ای سی کے سب سے بڑے منعقد کئے گئے سپورٹس ایونٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن انٹر یونیورسٹیز اتھلیٹک چیمپنئن شپ میں میدان مار لیا۔ میگا سپورٹس ایونٹ میں پہلی مرتبہ 48 یونیورسٹیوں کے 600 اتھلیٹس نے شرکت کی ۔جس میں مردوں کی کیٹیگری میں پنجاب یونیورسٹی کے فرحان حیدر52پوائنٹس کے ساتھ بہترین اتھلیٹ قرار پائے اور پنجاب یونیورسٹی 314پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جبکہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب 298پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد 69پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

اسی طرح خواتین کی کیٹیگری میں یونیورسٹی آف سرگردھا سے مسرت شاہین 60پوائنٹس کے ساتھ بہترین اتھلیٹ کا ایواڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں اور پنجاب یونیورسٹی 283پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

(جاری ہے)

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی 161.5پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سرگودھا یونیورسٹی 146پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر رہی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کی قائمقام ڈائریکٹر سپورٹس شمسہ ہاشمی نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی جانب سے کھیلوں کی حوصلہ افزائی کے باعث کھلاڑیوں نے مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بعد ازاں مسز شمسہ ہاشمی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :