شہداء کی قربانی کی بدولت مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر سامنے آئی،نقیب ترین

شہدائے زہری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر کی پریس کانفرنس

پیر 27 اپریل 2015 17:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن )یوتھ ونگ کے صوبائی صدر سردار نقیب ترین نے شہدائے زہری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے انکی قربانی کی بدولت مسلم لیگ( ن) بلوچستان میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کرسامنے آئی بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فعال اور مضبوط ہے۔یہ بات انہوں نے صوبائی ڈپٹی چیف آرگنائزنگ یوتھ ونگ اصغر خان خلجی ،عبداﷲ خان اچکزئی ، عبدالباقی ، محمد یوسف کاکڑ ، سید صادق آغا، راز محمد ریکی ،نقیب اﷲ بڑیچ ،غنی خان اچکزئی اور رزاق لہڑی کی جانب سے آئینی یوتھ ونگ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

اصغر خان خلجی نے کہا کہ مرکزی صدر یوتھ ونگ پاکستان کیپٹن صفدر کی ہدایت پر میں نے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ میں آئینی طور پر صوبائی صدر (ن) لیگ نواب ثناء اﷲ خان زہری اور صوبائی صدر یوتھ ونگ نقیب ترین اورانکی کابینہ میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں میں اور میرے ساتھیوں نے مرکزی صدر کیپٹن صفدر کی ہدایت پر پچھلے دو سال کے دوران بلوچستان میں یوتھ ونگ کو فعال اور منطم کیا اور ہم نے پاڑٹی کی خدمت کی اور صوبائی قائدین کو مایوس نہیں کیا آج کے بعد میرا اور میرے ساتھیوں کی تمام تر وابستگی کیپٹن صفدر ،نواب ثناء اﷲ زہری اور یوتھ ونگ کے آئینی صوبائی صدر نقیب ترین کے ساتھ ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صوبائی صدر سردار نقیب ترین نے اصغر خان خلجی ، عبداﷲ خان اچکزئی اور دیگر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اصغر خلجی اورانکے ساتھیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جو فیصلہ انہو ں نے کیا ہے جراتمندانہ ہے اور ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے اور اپنے کابینہ میں انکو جائز مقام نواب ثناء اﷲ زہری سے مشاورت کے بعددیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کو فعال بنانے کیلئے نواب ثناء اﷲ زہری کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔انہوں نے شہدائے زہری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کرسامنے آئی ۔

متعلقہ عنوان :