پنجاب بھر میں680ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق،837زخمی

پیر 27 اپریل 2015 17:38

پنجاب بھر میں680ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق،837زخمی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 680ٹریفک حادثات میں 7افراد جابحق اور 837شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ269افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں310ڈرائیورز ،26کم عمرڈرائیور،415مسافراور112پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ164ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت181ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد70حادثات میں88متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں31حادثات میں40متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل837متاثر ہونے والوں میں سے626مرد اور211خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں117افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور549فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور171زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر524موٹر سائیکلز96آٹو رکشے60موٹر کاریں43مسافربس23ٹرک، اور86دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :