پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب مہیا کرنے کا کام مکمل کر لیا

پیر 27 اپریل 2015 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب مہیا کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے ۔ اس مہم کے دوران 36اضلاع کے چار ہزار پارٹنر سکولوں کو 60لاکھ کتابیں مفت مہیا کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے پیف نے ڈائریکٹر فنانس کامران حفیظ کی سربراہی میں تقسیم کتب کمیٹی قائم کی جس نے صوبے کے 20مختلف اضلاع میں پارٹنر سکولوں میں مرحلہ وار نصابی کتب تقسیم کیں۔

چیئرمین و ایم ڈی پیف نے تقسیم کتب کی مربوط و منظم تقسیم پراپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ پارٹنر سکولوں میں تقسیم کتب کے آخری مرحلے میں گورو مانگٹ روڈ گلبرگ کے تقسیم کتب مرکز سے فیصل آباد ، حافظ آباد ، قصور ، لاہور ، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کے 506پارٹنر سکولوں میں 8لاکھ سے زائد کتابیں تقسیم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :