ضلعی انتظامیہ لاہور نے گندم کی خریداری کے لیے چار مراکز قائم کر دئیے

پیر 27 اپریل 2015 17:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے گندم کی خریداری کے لیے چار مراکز قائم کر دئیے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے دوران 42ہزار ٹن گندم خریدی جائے گی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے کسانوں سے گندم کی خریداری کے لئے چار مراکز قائم کیے ہیں۔ یہ مراکز کاہنہ، برکی، رکھ چھبیل اور رائیونڈ میں قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں کسانوں سے 13سو روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ 42ہزار ٹن گندم خریدے گی۔ وزیراعلی کے احکامات کے مطابق خریداری کے عمل کو شفافیت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :