پولیس ورکشاپ میں دستی بم حملے کا مقدمہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کیخلاف درج

پیر 27 اپریل 2015 17:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) لاہور میں اتوار کی شب فیروز پور روڈ پر پولیس ورکشاپ میں دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ورکشاپ پر بم حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ ایم ٹی ورکشاپ کے سکیورٹی انچارج سب انسپکٹر محمد حسین کی مدعیت میں 2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف درج کیا گیا۔ آدھی رات کو کیے گئے دستی بم حملے میں 3پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :