سعودی عرب کی طرف سے یمن پر بمباری روکنے کاخیرمقدم کرتے ہیں‘علامہ راغب نعیمی

پاکستان میں بعض لوگوں کی طرف سے’’ حرمین شریفین‘‘کے نام پر عوام کوگمراہ کیا جارہا ہے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

پیر 27 اپریل 2015 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) سعودی عرب کی طرف سے یمن پر بمباری روکنے کاخیرمقدم کرتے ہیں اوراس عمل کوجتنا بھی سراہا جائے اتناہی کم ہے،جنگ آخری آپشن کے طور پر ہوتی ہے مذاکرات ہی مسائل کاحل ہیں،پاکستان میں بعض لوگوں کی طرف سے’’ حرمین شریفین‘‘کے نام پر عوام کوگمراہ کیا جارہا ہے،کیونکہ حوثیوں نے پہلے ہی یہ کہہ رکھا ہے کو وہ حرمین شریفین پر حملے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار معروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وسرپرست نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ راغب حسین نعیمی نے جامعہ میں علماء ومشائخ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہمشرق وسطیٰ میں جاری فسادات کے دائرہ کو حرمین شریفین تک پھیلانے کی سازش افسوسناک ہے۔ امت مسلمہ کے خلاف ایک عالمی منظم سازش کے تحت فرقہ وارنہ سوچ کو فروغ دیا جارہا ہے۔دشمن قوتیں مسلمانوں فرقوں میں تقسیم کرکے مذموم مقاصد پورا کرنا چاہتی ہے۔اتحاد کی طاقت سے اسلام کے دشمنوں کی ہرسازش کوناکام بنا نا ہوگا۔اس موقع پر تنظیم اتحادامت کے بانی و چیئرمین محمدضیا ء الحق نقشبندی نے کہا کہ مسلم قوم کے اتحاد کیلئے علماء ومشائخ کواپناکردار ادا کرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :