سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث 3دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک

پیر 27 اپریل 2015 17:30

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث 3دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل2015ء) 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملے میں ملوث دہشتگرد سمیت کالعدم تنظیم کے 3کارندے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملے میں ملوث گرفتاردہشتگرد حفیظ عالم کی نشاندہی پرداروغہ والا کے علاقے میں چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد قاسم رفیق اور یاسر ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس پارٹی کے ہمرا موجود دہشتگرد حفیظ عالم بھی ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد یاسر چیچہ وطنی میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل میں ملوث تھا جبکہ قاسم رفیق متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :