کراچی کو پر امن اور خوبصورت بنانے کا عہد کر نے کیلئے کراچی ڈے منایا گیا
پیر 27 اپریل 2015 17:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کو پر امن صاف ستھرا اور سر سبز بنانے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے۔ کراچی کو پر امن اور خوبصورت بنانے کا عہد کر نے کیلئے کراچی ڈے کا انعقاد کراچی کے مستقبل کیلئے ایک اچھی کو شش ہے۔ اس سے شہر کو پر امن اور خوبصورت بنانے میں مدد ملے گی وہ آئی ایم کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ کراچی ڈے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصو صی خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر کمشنر نے با ضابطہ کراچی ڈے کا اعلان کیا ۔اور اسے یاد گار قرار دیا۔ اس موقع پر انھو ں نے یہ اعلا ن بھی کیا کہ ہر سال ماہ مارچ کے دوسرے اتوار کو کراچی ڈے منا یا جا ئے گا۔ انھوں نے اس موقع پر آئی ایم کراچی کے ساتھ مفاہمتی معاہدے پر بھی دستخط کئے۔(جاری ہے)
کراچی کے سربراہ کی حیثیت سے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے جبکہ آئی ایم کراچی کی جانب سے جمیل یو سف نے دستخط کئے۔
مفاہمتی معاہدہ میں اآئی ایم کراچی اور اس کی جانب سے اس موقع پر تقریب میں شریک ہزاروں سو ل سو سائٹی کا ارکان دانشور اہل ثقافت اور نوجوانوں اور فیملیز نے عہد کیا کہ وہ کراچی کو پر امن بنانے، اسے صا ف ستھرا بنانے اور اپنانے کیلئے کام کریں گے۔ ان لوگوں کو شہر میں کچر پھینکنے اور منفی سماجی سر گرمیوں کا مر تکب پایا تواسے اخلاقی دباؤ کے ذریعے اس سے روکیں گے۔ کمشنر کراچی نے اس موقع پر انھوں نے اہل ثقافت دانشوروں اور نوجوانوں اور ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والی فیملیز کے ارکان کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ آج کا دن کراچی کیلئے اس لحاظ سے اہم ہے کہ سول سوسائٹی نے شہر کو اپنانے اور اس کا خیال رکھنے کا عہد کیا ہے۔اس کی ترقی اور بہتری کیلئے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ امید ہے کہ حکومت کو شہر کو پر امن اورخوبصورت بنانے اور اسے صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے گی۔ لوگوں میں شہر کو اپنا نے کو شعور اجا گر ہو گا۔شہریوں میں برداشت کی طاقت پیدا ہو گی اور ایک دوستانہ اور محبت سے بھر پورہم خیال سوچ کا حامل معاثرہ قائم کر نے میں مدد ملے گی۔انھوں نے شہر کے نگران اور انتظامیہ کے سر براہ کی حیثیت سے کراچی ڈے کو کراچی میں شہر ی شعور اجا گر کرنے کے لحاظ سے تبدیلی کے لئے تاریخی دن ثابت ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ این جی او آئی ایم کراچی کی سر گرمیوں اور کوششوں سے شہر کو پرامن اور اپنانے کی حکومت کی کوششوں کو تقویت ملی ہے۔دیگر سول سوسائٹی اداروں کو بھی آگے بڑ ھ کر شہر کی بہتری کیلئے اپنا کر دار ادا کر نا چاہئے ۔ اس موقع پر آئی ایم کراچی کنسو رشیم کے ارکان بھی مو جو د تھے۔کراچی کی مختلف سول سو سائٹی تنظیموں نے آئی ایم کراچی میں بھر پور حصہ لیا۔غیر سرکاری تنظیوں نے آئی ایم کراچی کے سلسلہ میں امن واک ، کا اہتمام کیا ساحل سمند ر پر صفائی کی، سڑکوں پر صفائی کی اور شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کر ائے گئے۔ آئی ایم کراچی کے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب فرئیر ہال میں منعقد کی گئی۔جس میں شہر کے ہر علاقہ سے فیملیز۔ نوجوانوں اور بچوں نے شر کت کی۔جہاں تھری ڈی پینٹنگز، فوڈ اسٹال لگائے گئے اور گلوکاروں نے گائیکی کا مظاہرہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.