Live Updates

عمران خان نے پارٹی کارکن مظہر اقبال کی وفات پر افسوس کااظہار، اہل خان سے یکجہتی اور تعزیت

پیر 27 اپریل 2015 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کارکن مظہر اقبال کی وفات پرانتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خان سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مظہر اقبال تحریک انصاف کا اثاثہ تھے۔

(جاری ہے)

پارٹی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مظہر اقبال کے حادثاتی انتقال سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔ اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے مظہر اقبال کی مغفرت اور جنت میں اعلی مقام کی دعا کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ان تلخ لمحات میں مظہر اقبال کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :