احتساب عدالت نے سمن کی تعمیل نہ ہونے پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے سابق صدر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا
آصف علی زرداری پر کرپشن کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ٗ فاروق ایچ نائیک
پیر 27 اپریل 2015 17:20
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سمن کی تعمیل نہ ہونے کی بناء پر آصف زرداری کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت پانچ مئی تک ملتوی کر دی ٗ آئندہ سماعت پر طلبی کا حکم برقرار رکھا گیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت نمبر ایک کے جج خالد محمود رانجھا نے کی ۔
آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کو طلبی کے سمن کی تعمیل نہیں ہوئی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت پانچ مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آصف زرداری کی طلبی کا حکم برقرار رکھا ۔ قبل ازیں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میرے موکل کیخلاف پندرہ سال قبل ریفرنس بنایا گیا ، آصف علی زرداری پر کرپشن کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ، احتساب بیورو آصف علی زرداری کو بلا وجہ تنگ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری 5 میں سے 3 ریفرنسز میں با عزت بری ہو چکے ہیں ، باقی دو سے بھی جلد بری ہو جائیں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.