پاکستان بار کونسل نے ججز کی تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی پر تحفظات کر دیا ٗ ہنگامی اجلاس طلب

پیر 27 اپریل 2015 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان بار کونسل نے ججز کی تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین نے کہاکہ ججز کی تعیناتی اور تقررسے متعلق وکلاء کوخدشات ہیں، پارلیمانی کمیٹی میں وکلاء کی نمائندگی کویقینی بنانے کے لئے اجلاس طلب کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ججزکا تقرر 1996 کے فارمولے کے تحت کیا جائے اور پارلیمانی کمیٹی میں وکلاء کے چھ نمائندے ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :