Live Updates

عمران خان جھوٹ بول بول کر اپنا اعتبار کھو چکے ٗبارش سے لوگ مررہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہا غائب ہیں؟پرویز رشید

عمران خان بتائیں2013کے انتخابات میں تحریک انصاف کو70 لاکھ ووٹ کیسے ملے ٗوزیر اطلاعات جوڈیشل کمیشن نے دھاندلی کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف کو آئینہ دکھا دیا ہے ٗانوشہ رحمان

پیر 27 اپریل 2015 17:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بول بول کر اپنا اعتبار کھو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں بارش سے لوگ مررہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہا غائب ہیں؟عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتے ہیں کہ ثبوت ان کے پاس ہیں، پھر کہتے ہیں ثبوت تھیلوں میں ہیں، ثبوت تھیلوں میں تھے تو اتنے مہینوں سے کیا اکھٹا کررہے تھے، عمران خان عوام کو گمراہ نہ کریں ٗ این اے 120کے تھیلے کھلنے سے بھی عمران خان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، عمران خان بتائیں2013کے انتخابات میں تحریک انصاف کو70 لاکھ ووٹ کیسے ملے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے( ن )لیگ کی رہنما انوشہ رحمان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے دھاندلی کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف کو آئینہ دکھا دیا ہے۔اس موقع پر( ن )لیگ کے وکیل نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کو ثبوت ملیں گے تو وہ آگے کارروائی کرے گی، اب تک تحریک انصاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات