راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہری صفائی کیلئے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں،کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کیئے جائیں،ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کے بارے میں پمفلٹ بھی تقسیم کیئے گئے
پیر 27 اپریل 2015 17:12
راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) زاہد سعیدنے کہا ہے کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہری صفائی کیلئے کیئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں جو کمپنی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،راولپنڈی کے شہری جلد ہی بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ترک کمپنی ’’البراک،، اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے لیاقت باغ میں ہفتہ صفائی مہم کی افتتاحی تقریب اور بعد ازاں آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈی سی او ساجد ظفر ڈال ،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ،سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان،مسلم لیگ میٹرو پولیٹن کے صدر سردار نسیم،ارکان پنجاب اسمبلی بیگم تحسین فواد ،زیب النساء اعوان ،ایم ایس ایف پنجاب کے جنرل سیکریٹری مقبول احمد خان، ایم ڈی عرفان قریشی ،آپریشن منیجر محمد حسنین،ڈپٹی آپریشن منیجرانعام الحق، یاسر بٹ،ترک کمپنی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فاتح اوناٹ،جی ایم کیمیونیکیشن گلن کنعان،چیف فنانشل آفیسرمحمد اویس اور چاروں سیکٹروں کے چیف سینیٹری انسپکٹرز سیکٹر انچارج گل باز ستی، سیکٹر انچارج خالد نعیم،سیکٹر انچارج ذوالفقار شاہ اور سینیٹری انسپکٹر سعید امجدسمیت سول سوسائٹی کے ارکان اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،واک کے شرکاء نے لیاقت باغ سے گوالمنڈی چوک تک مارچ کیا،اس موقع پر صفائی کی تدابیر اورڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کے بارے میں پمفلٹ بھی تقسیم کیئے گئے،کمشنر راولپنڈی نے شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کوعصر حاضر کے تقاضوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق قائم کیاہے جس میں تجربہ کار سٹاف موجود ہے جو کسی بھی ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اکثر اپنے سٹاف کیلئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرتی رہتی ہے آج شہری صفائی کے مقصد میں کامیابی کا سہرا بھی انہی کے سر جاتا ہے جن کی رات دن کی محنت سے کمپنی نے کم وقت اور کم وسائل کے باوجودشہری صفائی کے اصول کو ممکن بنایا اور شہر کو صاف ستھرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہری صفائی کیلئے کیئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں جو کمپنی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، مجھے یقین ہے کہ اگر کمپنی کے محنتی افسران اور عملہ صفائی اسی جانفشانی اور شبانہ روز محنت سے عوام کے تعاون سے آگے چلے گا اور شہر کی صفائی پر کسی قسم کا بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا تو راولپنڈی کے شہری جلد ہی بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.