Live Updates

عمران خان کا طلال بگٹی کی وفات پر گہرے رنج اورافسوس کا اظہار

طلال بگٹی سے زمانہ طلب علمی سے رفاقت تھی، انتقال سے شدید صدمہ پہنچا ہے،سربراہ تحریک انصاف مغفرت و درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا

پیر 27 اپریل 2015 17:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی کی وفات پر گہرے رنج اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ طلال بگٹی سے زمانہ طلب علمی سے رفاقت تھی۔ ان کے انتقال سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم سیاسی رہنما کے اہل خانہ اور کارکنان سے تعزیت کااظہار کرتا ہوں۔ اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے طلال بگٹی کی مغفرت و درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی طلال بگٹی کے انتقال پر دلی رنج اور افسوس کااظہار کیا اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :