ڈی سی او قصور کا نوٹس ‘گورنمنٹ گرلز کالج کے باہر دو سیکورٹی گارڈ تعینات ‘چھٹی کے ٹائم پولیس بھی ڈیوٹی دیگی

پیر 27 اپریل 2015 17:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کا نوٹس ‘گورنمنٹ گرلز کالج کے باہر دو سیکورٹی گارڈ تعینات ‘چھٹی کے ٹائم مقامی پولیس بھی ڈیوٹی دیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے گزشتہ دنوں اخبارات میں چھپنے والی خبر کہ ”قصور گرلز کالج کے باہر اوباش نوجوانوں کے ڈیرے طالبات پریشان “کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گورنمنٹ گرلز کالج قصور کے گیٹ پر سیکورٹی گارڈ ایک کی بجائے دو تعینات کرنے کا حکم دیا اور محکمہ پولیس کوگورنمنٹ گرلز کالج کے باہر چھٹی کے ٹائم پر وہاں ڈیوٹی دینے کی ہدایت کی جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :