ڈی سی او کی ہدایت ‘محکمہ فشریز قصور نے تلابوں میں بچہ مچھلی چھوڑنے کی مہم شروع کر دی

پیر 27 اپریل 2015 17:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)ڈی سی او قصور کی ہدایت پر محکمہ فشریز قصور نے ڈینگی کنٹرول پروگرام کے تحت تلابوں میں بچہ مچھلی چھوڑنے کی مہم شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ فشریز قصور محمد یحییٰ کی زیر نگرانی محکمہ فشریز کی چار رکنی ٹیم جس میں انسپکٹر فشریز معوذ اسلم ،فشریز واچرز سعید احمد ، محمد شفیق اور مشتاق احمد نے ڈینگی کنٹرول پروگرام کے تحت ضلع بھر میں کھڑے پانی کے تلابوں میں مچھر کے خاتمے کیلئے بچہ مچھلی چھوڑنے کی مہم شروع کر دی ہے اور پہلے مرحلے میں تحصیل قصور میں12تلابوں میں24ہزار بچہ مچھلی چھوڑ دیا گیا ہے اور یہ مہم تیزی سے جاری ہے تا کہ ضلع بھر کے تلابوں میں موجود مچھر کا خاتمہ کیا جا سکے ۔