ہنگو،شباب ملی کے زیراہتمام یوتھ ریلی نکالی گئی،طلباء کی بھرپورشرکت

پیر 27 اپریل 2015 16:53

ھنگو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)ھنگو میں شباب ملی کے زیر اہتمام یوتھ ریلی،بھر پور طلباء کی شرکت، نوجوان ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کے محرک ہیں،نو جوانوں کی کردار زسازی کا فریضہ انجام دیتے رہیں گئے،شباب ملی گوہر رحمان،جنرل سکریٹری ڈاکٹر زاھد،حاجی شفیق،اور دیگر کا ریلی کے شرکاء سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق شباب ملی ھنگو کے زیر اہتمام درویزی پلوسہ ھنگو سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت شباب ملی کے صدر گوہر رحمان،چئیر مین خدمت فاؤنڈیشن عادل بنگش،ڈاکٹر ذاھد،حاجی شفیق اور دیگر مشران نے کی۔ریلی ھنگو بازار سمیت مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی فرید شہید اسٹیڈیم میں پہنچ کر اختتام پزیر ہو گئی۔اس موقعہ پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گوہر رحمان،ڈاکٹرزاھد اور دیگر مشران نے کہا کہ شباب ملی نوجوانوں کی تنظیم ہے ۔جو نئی نسل کی رہنمائی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ ہی قوم کی درست سمت رہنمائی اور ان کو درخشان مسقبل کی طرف گامزن کر سکتا ہے اسی لیے اقبال اور قائد اعظم نے نوجوانوں کو اہم ذمہ داریاں سونپیں۔