پشاور، قدرتی آفات انسانوں پر اللہ تعالی کی جانب سے ایک آزمائش ہے، محمود خان

پیر 27 اپریل 2015 16:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے گذشتہ شب شدید بارش اور طوفان کی وجہ سے لوگوں کی جان ومال کے نقصانات پر گہرے رنج و غم اور آفسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات انسانوں پر اللہ تعالی کی جانب سے ایک آزمائش ہوتی ہے اور آزمائش کے اس گھڑیوں میں صبر اور تحمل سے کام لینا چاہئیے ۔

اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گی بلکہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے اس غم میں برابر کی شریک ہے۔ یہ بات اُنہوں نے یہاں سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں کہی۔ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی ہدایات کی روشنی میں متاثرہ علاقوں کی جلد ازجلد بحالی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو استعمال میں لارہی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صوبائی وزیر محمود خان نے محکمہ آبپاشی کے متعلقہ حکام کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ وہ صوبے میں ممکنہ سیلابوں کے خطرات کی روک تھام کے لئے اپنی تمام تر احتیاطی تدابیر کو اپنائیں تاکہ ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام کی جان ومال کو بروقت محفوظ کیا جا سکے۔ اُنہوں نے مزید ہدایت کی کہ اس سلسلے میں سیلاب سے بچاؤ کے لئے صوبے میں جاری حفاظتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرکے جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :